محمدنوازپنوار،لالہ ارشد جٹ اور ڈاکٹرعارف کی ایم پی اے چوہدری کاشف نوید پنسوتہ سے ملاقات


فورٹ عباس(نمائندہ اعظم ٹوڈے -سرفرازہمدردسے)محمدنوازپنوار،لالہ ارشد جٹ اور ڈاکٹرعارف نےن لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی 242 فورٹ عباس چوہدری کاشف نوید پنسوتہ سے پنجاب اسمبلی لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں تحصیل فورٹ عباس کی سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد نواز پنوار، لالہ ارشد جٹ اور ڈاکٹر عارف نے چوہدری کاشف نوید پنسوتہ کی حلقے کے لیے خدمات،فلاحی کاموں اور ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹس کو سراہا۔