پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا

 

اسلام آباد: (اعظم ٹی وی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہونا تھا۔

تبدیل شدہ وقت کے مطابق اب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج 5 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی نے ٹائم میں تبدیلی جوائنٹ سیٹنگ رولز 1973 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وقت میں تبدیلی کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔