چیئرمین پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے

 اسلام آباد: (اعظم ٹی وی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم توہین الیکشن کمیشن کیس میں آج الیکشن کمیشن جائیں گے، چیئرمین تحریک انصاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں 4 رکنی کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنا کا حکم دیا تھا۔