اسلام آباد: (اعظم ٹی وی) سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر معاملے پر کیا بیان ریکارڈ کرایا؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے کاپی کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان نے جو بیان ریکارڈ کرایا اس کی کاپی فراہم کی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی اس بیان کے تناظر میں انکوائری افسر کے جواب دے سکیں گے۔
بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط تھی، نرخ مجبوری میں بڑھائے: وزیراعظم
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین کو گرفتاری سے روکے یا متعلقہ عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی اجازت دے، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست رجسٹرار آفس نے کل سماعت کے لیے مقرر کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے۔