فیصل آباد: ( ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گاڑی چوری
کرکے فرار ہونیوالے ملزمان اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین ملزمان
گرفتار کرلیے گئے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی چوری کرکے لے جارہے تھے کہ پولیس
نے اس کے مالک کے ہمراہ گاڑی کا تعاقب کیا، اس دوران ناوٹی پُل کے قریب پولیس اور
ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی
ہوگیا۔
پولیس نے زخمی سمیت تین ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک
فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ گاڑی بھی برآمد کرلی گئی
ہے۔