منیلا : (ویب ڈیسک ) فلپائن میں ایک چھوٹاطیارہ اڑان بھرنے کے
فورا بعد لاپتا ہوگیا ، طیارے میں پائلٹ سمیت 4 افراد سوار تھے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کا 6 سیٹر سیسنا 340 طیارہ
ہفتے کی صبح 6 بجکر 43 منٹ پر بیکول انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فورا بعد
لاپتا ہو گیا۔
طیارے میں پائلٹ اور عملے کے ایک رکن سمیت 2 مسافر سوار تھے ،
طیارہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا جا رہا تھا جس کا رابطہ 6 بجکر 46 منٹ پر
منقطع ہو گیا ۔
خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔