عارف والا میں لیگ میچ کے دوران حسن علی سے مقامی افراد نے بدتمیزی کی جس پر انھیں غصہ آگیا۔
فیلڈنگ کرتے ہوئے پیسر پر کراؤڈ نے جملے کسے، ایک شخص نے انھیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے کا طعنہ دیا،یہ بھی کہا گیا کہ تم قومی اسکواڈ میں شامل نہیں ہو، نامناسب زبان کا استعمال ہوا۔
بالآخر کرکٹر کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور وہ فقرے بازی کرنے والے کی جانب دوڑ کر گئے مگر وہاں موجود افراد نے معاملہ مزید بگڑنے سے روک دیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا،قومی کرکٹرز کو
عزت دینے اور ہار جیت کو کھیل کا حصہ سمجھتے ہوئے غلطیوں سے درگزر کرنے کی بات بھی ہوئی۔