’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کا ریمکس گانا ہر کسی کے ذہن میں ہے اور عائشہ نامی اس لڑکی نے اپنے ناقابل یقین ڈانس مووز کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا کسی بھی مواد کو فوری طور پر وائرل کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور عائشہ کی ڈانس پرفارمنس کے ساتھ ایسا ہی ہوا۔عائشہ کو نا صرف پاکستان میں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کافی پسند کیا گیا۔ایک حالیہ ویڈیو میں اس لڑکی کو اپنے دوست کو ڈانس اسٹیپس سکھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ اپنے دوست ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرنا سکھا رہی ہیں۔عائشہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے کہا کہ ہم تنگ آگئے ہیں اسے بار بار دیکھ کر۔