برطانوی اخبار ڈیلی میل نے غلط رپورٹنگ پر شہباز شریف سے معافی مانگ لی

 


برطانیہ کے نامور اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے غلط رپورٹنگ پر معافی مانگ لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی میں کہا کہ ’ہم تسلیم کرتے ہیں نیب نے کبھی شہباز شریف پر سیلاب زدگان کے فنڈز میں غلط کام کا الزام نہیں لگایا‘۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے 14 جولائی کو ایک خبر میں الزام لگایا تھا کہ شریف خاندان نے سیلاب زدگان کے فنڈز میں خردبرد کی۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے لندن کی عدالت میں ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

اس سے قبل گیارہ نومبر کو ڈیلی میل کیس میں برطانوی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے سے انکار کر دیا تھا۔